پاکستان ریلویز میں گریڈ 18کے دوافسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری 

 
0
384

لاہور جنوری 6(ٹی این ایس)ریلوے انتظامیہ نے کمرشل ٹرانسپورٹیشن گروپ کے گریڈ 18کے دوافسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈویژنل ٹرانسپورٹیشن آفیسر محمد ذوالقرنین کو ملتان سے تبدیل کر کے ڈپٹی ایم سی پی ریلوے ہیڈ کوارٹرز جبکہ ڈویژنل کمرشل آفیسر ملتان سعید احمد کو ڈی ٹی او کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے اور اسی سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔