عابد شیر علی کی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیلئے درخواست مسترد

 
0
311

لاہور اگست 09(ٹی این ایس)لاہور ہائیکورٹ نے این اے 108 میں مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر ِمملکت عابد شیر علی کی جانب سے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی دائر درخواست مسترد کردی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مامون رشید شیخ نے عابد شیر علی کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔درخواست گزار عابد شیر علی کے مطابق این اے 108 میں انہیں صرف 1200 ووٹوں سے شکست ہوئی، ریٹرننگ آفیسر کو دوبارہ گنتی کیلئے درخواست دی مگر ریٹرننگ آفیسر نے حقائق اورقانون کی منشاء کے برعکس درخواست مسترد کر دی۔عابد شیر علی نے عدالت سے استدعا کی کہ ریٹرننگ آفیسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیا جائے۔اس موقع پر عدالت نے عابد شیر علی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے قرار دیا کہ درخواست گزار قانون کے مطابق متعلقہ فورم سے رجوع کر سکتا ہے۔