حکمرانوں کی چومکھی لڑائی جمہوریت اور اداروں کیخلا ف سازش ہے ‘ چوہدری محمدسرور

 
0
3322

لاہور ،جنوری08(ٹی این ایس):تحر یک انصاف کور کمیٹی کے رکن وسابق گور نر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی چومکھی لڑائی جمہوریت اور اداروں کیخلا ف سازش ہے مگر حکمرانوں کی تمام سازشیں عوامی طاقت سے ناکام بنا دیں گے ‘بد قسمتی سے حکمران اپنی کر پشن بچانے کیلئے سب کچھ دائو پر لگا رہے ہیں ‘قوم ‘‘چور مچائے شور ‘‘ کی پالیسی والوں کے جھانسے میں نہیں آئیگی ‘اداروں کو دھمکیاںدینے والے بتائے وہ کس کے مفاد کی بات کر رہی ہیں آنیوالی حکومت تحر یک انصاف کی ہوگی اور عمران خان اس ملک کے وزیر اعظم بنیں گے ۔

شاہدرہ میں پارٹی کارکنوں اور میڈیا سے گفتگو میں چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تحر یک انصاف آئندہ عام انتخابات کی بھر پور تیاریاں کر رہے ہیں انشاء اللہ عوام کی طاقت سے ہم کامیاب ہوں گے اور عمران خان ملک کے وزیر اعظم بنے گے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک اور جمہوریت کو سب سے زیادہ کر پشن ‘ظلم ‘ناانصافی اور بے روگاری جیسے مسائل نے پہنچایا ہے اور ان مسائل کے حل کیلئے تحر یک انصاف ہر فورم پر آواز بلند کر رہی ہے اور آئندہ بھی کر تی رہیگی ۔

انہوں نے کہا کہ حکمران اپنی کر پشن بچانے کیلئے سب کچھ دائو پر لگا رہے ہیں اور حکمرانوں کی چومکھی لڑائی اس ملک میں جمہو ریت اور اداروں کیخلاف سازش ہے مگر جمہوریت پسند قوتیں حکمرانوں کی ایسی تمام سازشیں ناکام بنا دیں گے اور ملک میں ہر صورت جمہوریت کا تحفظ کیا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ تحر یک انصاف بھی ملک میں تبدیلی کسی غیر آئینی طر یقے سے نہیں ووٹ کے ذریعے ہی تبدیلی چاہتی ہے اور آئندہ عام انتخابات میں تحر یک انصاف ہی کامیاب ہوگی ۔