آئی جی سندھ نے ڈی آئی جی سی آئی اے اور ڈی آئی جی ویسٹ سے بینک میں گارڈ کی ساتھ کی مددسے لاکرزتوڑکرواردات کی رپورٹ طلب کرلی

 
0
1510

کراچی،جنوری08(ٹی این ایس): آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے گولیمار میں واقع بینک میں مبینہ طور پر گارڈ کے اپنے ساتھی کے ساتھ ملکرلاکرز توڑنے کی واردات کے حوالے سے میڈیا رپورٹس پر نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی سی آئی اے اور ڈی آئی جی ویسٹ سے علیحدہ علیحدہ انکوائری پر مشتمل رپورٹ فوری طور پر طلب کرلی ہے ۔انہوں نے ایس ایس پی وسطی کو ہدایات جاری کیں کہ کرائم سین سے اکٹھا شہادتوں کی بدولت تفتیش کے جملہ پہلوؤں کو فارنزک تیکنیکس کے استعمال سے مؤثر بنایا جائے تاکہ واردات میں ملوث ملزمان اور انکے گروہ کی گرفتاری کو یقینی بنایا جاسکے ۔