سکھر ،جنوری08(ٹی این ایس): پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ن لیگ نےاین جی اوزکیخلاف سخت اقدامات کیے،ہم ساتھ ملکرکام کررہےہیں،الیکشن2018ءمیں پیپلزپارٹی عوام کی حمایت سےاقتدار میں آئےگی،پیپلزپارٹی کا سفر ملک میں ترقی کا سفر ہے،بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کومزید وسیع کریںگے۔انہوں نے آج سکھر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کا سفر ملک میں ترقی کا سفر ہے۔
ہم نے غربت کے خاتمے کے لیے جدوجہد کی۔پیپلزپارٹی نے خواتین کے حقوق کیلئے قانون سازی کی۔شہید ذوالفقارعلی بھٹو نے ملک میں انقلابی اصلاحات نافذ کیے۔محترمہ نے لیڈی ہیلتھ ورکر اور ویمن پولیس اسٹیشن جیسے ادارے قائم کیے۔ انہوں نے کہا کہ بینظیرانکم سپورٹ پروگرام سوشل ویلفیئرکا ایسا پروگرام ہے جسےپوری دنیا مانتی ہے۔ 2018ء میں پیپلزپارٹی اقتدارمیں آکربینظیرانکم سپورٹ پروگرام کومزید وسیع کرے گی۔
اقتدارمیں آکر بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کو مزید مستحکم کریں گے۔خواتین کو بلاسود قرضے دے کرمدد کی۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ 2018ء کے الیکشن میں عوام کی حمایت سے اقتدار میں آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت نے پورے ملک میں این جی اوزکے خلاف سخت اقدامات کیے۔جبکہ پیپلزپارٹی این جی اوزکے ساتھ مل کرکام کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ دہشتگردوں نے میری ماں کوچھین لیا جبکہ ملک کی ہرماہ میری ماں ہے۔