عمران خان پر تنقید کرنے والے اپنے گریبان میں جھانکیں ‘ ڈاکٹر یاسمین راشد

 
0
336

لاہور ،جنوری08(ٹی این ایس):  پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ چیئرمین عمران خان پر تنقید کرنے والے اپنے گریبان میں جھانکیں ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کی سیاست ایک کھلی کتاب کی طرح ہے ، نا اہل شخص پارٹی کا سربراہ نہیں بن سکتا ،ْ(ن) لیگ آئین کے ساتھ کھلواڑ کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان وہ واحد لیڈر ہے جس نے کہا کہ جہاں جس احتساب سے نواز شریف گزرے گا میں بھی وہی سے گزروں گا ، انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان کو باعزت مقام پردیکھنا ہے تو ہمیں سوچ بدلنی ہو گی ، ہم ایٹمی ملک ہونے کے باوجود بھی دنیا میں با عزت مقام حاصل نہیں کر سکے جو قرض کی شکل میں بھیک مانگتا ہے وہ برابری کی سطح پر نہیں آ سکتا تو ایسے حالات میں ڈو مور کا مطالبہ ہی کیا جاتا ہے ان گھمبیر حالات سے صرف عمران خا ن ہی نکال سکتے ہے ہم اس لیڈر کے ساتھ ہے جس کا دامن صاف ہے ۔