حلقہ پی پی 20چکوال میں ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ کل ہوگی، تمام انتظامات مکمل، پولنگ کے دوران شکایات کے اندراج اور ابتدائی نتائج موصول کرنے کے لئے الیکشن کمیشن  میں کنٹرول روم قائم

 
0
474

اسلام آباد ،جنوری08(ٹی این ایس):پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 20چکوال میں ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ کل منگل کو ہوگی۔الیکشن کمیشن نے اس ضمنی انتخاب کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں، الیکشن کمیشن میں پولنگ کے دوران شکایات کے اندراج اور ابتدائی نتائج موصول کرنے کے لئے کنٹرول روم قائم کیا ہے، جس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر بی بی صغرہ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سید ساجد حسین شاہ خدمات سرانجام دیں گے۔ اس حلقہ میں مسلم لیگ(ن)، پی ٹی آئی سمیت تین امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے۔اس حلقہ میں کل ووٹروں کی تعداد 2لاکھ79ہزار 530 ہے اور ان کے لئے 227پولنگ سٹیشن اور 814پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں۔