وزیراعظم کی نوازشریف سے ملاقات، ملکی موجودہ سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال

 
0
372

اسلام آباد جنوری 9(ٹی این ایس)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) نوازشریف سے ملاقات کی جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور پارٹی امور زیر بحث آئے۔ منگل کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نوازشریف سے ملاقات کی، جس میں سینیٹر پرویز رشید، آصف کرمانی اور وزیراعظم کے سیکرٹری فواد حسن فواد بھی موجود تھے۔ملاقات میں بلوچستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شاہد خاقان عباسی نے بلوچستان میں سیاسی بحران پر نواز شریف کو اعتماد میں لیا اور بلوچستان کی آئندہ کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔وزیراعظم نے بلوچستان میں ملاقاتوں اور رابطوں سے سابق وزیراعظم نواز شریف کو آگاہ کیا۔ملاقات میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نواب ثنائ اللہ زہری کے استعفیٰ کے حوالے سے کہا کہ انہوں نے موجودہ صورتحال کے مطابق صحیح فیصلہ کیا۔دونوں رہنمائوں کے درمیان ملاقات پنجاب ہائوس میں ہوئی۔ ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور پارٹی سے متعلق امور زیر بحث آئے۔