میں نے علیحدگی کے حوالے سے کوئی خواب نہیں دیکھا ۔ بشریٰ بی بی

 
0
582
لاہور جنوری 11(ٹی این ایس): عمران خان کی تیسری شادی کی خبروں کے چرچے تو گذشتہ ہفتے سے ہی میڈیا کی زینت بنے ہوئے تھے ۔ تیسری شادی کی خبریں اتنی زیادہ وائرل ہوئیں کہ کپتان کو خود ہی ٹویٹر پیغام کے ذریعے اپنی شادی کی خبروں کی تردید کرنا پڑی۔ تاہم اب بشریٰ بی بی نے بھی عمران خان سے شادی سے متعلق نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ہم صوفی ازم پر چلنے والے لوگ ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے شوہر سے علیحدگی کے حوالے سے کوئی خواب نہیں دیکھا، اگر میں اتنی ہی خواب دیکھنے والی ہوتی تو کیا اپنا گھر نہ بچا لیتی؟ ان کا کہنا تھا کہ ہم بزرگوں کی بات مانتے ہیں۔ خیال رہےکہ اس سے قبل یہ رپورٹس تھیں کہ بشریٰ بی بی نے اپنے شوہر سے علیحدگی اور عمران خان سے شادی سے متعلق کوئی خواب دیکھا ہے اسی لیے انہوں نے یہ اقدام کیا۔ تاہم اب ان خبروں کی بشریٰ بی بی نے خود ہی تردید کرتے ہوئے ایسی رپورٹس کو جھوٹا قرار دے دیا۔