آئندہ حکومت امریکہ سے تعلقات کوبہترکرے گی،سابق صدرآصف زرداری

 
0
396
نوابشاہ جنوری 11(ٹی این ایس): پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر مملکت آصف زرداری نے کہا ہے کہ آئندہ حکومت امریکہ سے تعلقات کوبہترکرے گی، امریکہ سے تعلقات بگاڑنا حماقت ہوگی،آیندہ حکومت میں نوازشریف اپوزیشن میں ہونگے، ٹیکنوکریٹ حکومت کی آئین میں گنجائش نہیں ہے،مجھیتوسینیٹ کیالیکشن بھی ہوتے نظرآرہیہیں۔انہوں نے آج نوابشاہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں تعلیم اورصحت کی سہولیات فراہم کی ہیں۔نواب شاہ میں پینے کے پانی کیلئے 30کروڑروپے کے فنڈزدیے ہیں۔
آصف زرداری نے کہا کہ نواب شاہ میں گرلزکیڈٹ کالج کا تحفہ دیا جوپورے ملک میں نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحقیقات ہوچکی ہیں کہ شوگرملیں میری ملکیت نہیں۔ آصف زرداری نے کہا کہ امریکہ سے تعلقات بگاڑنا حماقت ہوگی۔ آیندہ حکومت امریکہ سے تعلقات کوبہترکریگی۔ آئندہ حکومت پیپلزپارٹی کی ہوگی۔ جبکہ نوازشریف آئندہ حکومت میں اپوزیشن میں ہونگے۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف کی موجودہ بی ٹیم مسائل حل نہیں کرسکتی۔ انہوں نے واضح سینیٹ الیکشن کے حوالے سے کہاکہ مجھیتوسینیٹ کے الیکشن ہوتے نظرآرہے ہیں۔ ٹیکنوکریٹ حکومت کی آئین میں گنجائش نہیں ہے۔