قصور جنوری 12(ٹی این ایس): قصور واقعہ کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے سربراہ کو تبدیل کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ قصور میں ننھی زینب کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کے کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے سربراہ اب آر پی او ملتان محمد ادریس ہوں گے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل جے آئی ٹی کے سربراہ ایڈشنل آئی جی ابوبکر خدا بخش پر زینب کے والد نے اعتراض کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ پہلے بھی جے آئی ٹی کے سربراہ رہ چکے ہیں، جب تک جے آئی ٹی کے سربراہ کو تبدیل نہیں کیا جاتا ہم جے آئی ٹی کو قبول نہیں کریں گے۔