دہشت گردوں کے ڈرون حملوں کا خطرہ حقیقت ہے، روس

 
0
2253

ماسکو جنوری 12(ٹی این ایس)شام میں روسی فوجی اڈوں پر ڈرون حملوں پر ردعمل میں روسی فوج نے کہاہے کہ دہشت گردوں کی جانب سے ڈرون حملوں کا خطرہ حقیقت ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی وزارت دفاع نے خدشہ ظاہر کیا کہ دہشت گردوں کے پاس ڈرون کی جدید ٹیکنالوجی موجود ہے جو اب دنیا بھرمیں کہیں بھی حملے کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔روسی فوجی حکام کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا حملوں کے لیے ڈرون کے استعمال کا خطرہ اب ناممکن نہیں رہا۔

انہوں نے شام میں روسی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا۔اس موقع پر روسی فوج حکام نے موجودہ خطرے کے پیش نظر بین الاقوامی برادری سے فوری اقدامات کرنے پر زور دیا۔واضح رہے کہ گزشتہ 2 ہفتے کے دوران شام میں 2روسی فوجی اڈوں کو ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا تھا۔