تحریک انصاف کے رکن محمد علی خان نے پارلیمنٹ میں زینب کا واقعہ بیان کر کے سب کے آنکھیں نم کر دی

 
0
336

لاہور ،جنوری13(ٹی این ایس):پاکستان تحریک انصاف کے اہم رکن محمد علی خان نے پارلیمنٹ میں زینب کے ساتھ ہونے والے واقعہ کو اس طرح سے بیان کیا کہ سب کی آنکھیں نم کر دی اس نے قوانین کے پہلوؤں پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جب تک ملزمان کوسزائیں نہیں دی جائیں گی تو ایسے ہی ہوتا رہے گا ۔ملزمان کو چوکوں میں پھانسی دے دینی چاہے ۔قران کے مطابق تمام ملزمان کو سزائیں دینی چاہیں ۔

اللہ کے غضب سے ڈرو اور اللہ کے ساتھ پیار کرو ۔اللہ کے نظام سے پیار کرو ،یہ پی ٹی آئی ،مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نہیں کر سکتی ۔جب اس پیاری معصوم زینب کے ساتھ جب غیر انسانی فعل ہو رہا ہو گا تو یقینا اس نے خدا کی طرف دیکھا ہو گا یقینا عرش ضرور رویا ہو گا ,ہمیں انسانیت کے ناطے احساس پیدا کرنا ہو گا اپنے ضمیر کوجگانا ہو گا ۔ان مسائل کو ایک بندہ حل نہیں کر سکتا ان تمام مسائل کو تمام پارٹیوں کو مل کر حل کرنا ہو گا ۔

ہمارے بچے کو کوئی تھپڑ مار دے ہمیں راتوں کو نیند نہیں آتی اس معصوم زینب کے ساتھ پھر یہ غیر انسانی کام ہوا اس کے بعد اس معصوم کی گڑیا کاگلا دبا دیا گیا ۔جب میں اس کے باپ سے ملا یقینا کریں اس کا یہی کہنا تھا کہ مجھے انصاف چاہے ۔انہوں نے پارلیمنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ حضرت عمر نے فرمایا تھا جس کو قتل کیا گیا ہو اگر اس کے قاتل نے ملیں تو اس کے قاتل وقت کے حکمران ہوتے ہیں اور ہم
سب حکومت کو چلانے والے ممبر ہیں ہمیں اس معصوم کو انصاف لے کر دینا ہو گا ۔

Ali Muhammad Khan's emotional speech in parliament On Zainab's Issue will make your cry

علی محمّد خان کی پارلیمنٹ میں زینب کے ساتھ ہونے والے واقعہ پر جذباتی تقریر پر آپ کی آنکھیں بھی نم ہو جائیں گی ?

Posted by Siasat.pk on Friday, January 12, 2018