اسلام آباد،جنوری15(ٹی این ایس):سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے قائم مقام امریکی معاون وزیر خارجہ ایلیس ویلز نے ملاقات کی‘ ملاقات میں امریکی صدر ٹرمپ کے ٹویٹ پر پیدا ہونے والی صورتحال اور پاک امریکہ تعاون پر بات چیت کی گئی۔ پیر کو قائم مقام امریکی معاون وزیر خارجہ ایلیس ویلز اسلام آباد پہنچیں۔ سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے قائم مقام امریکی معاون وزیر خارجہ ایلیس ویلز نے دفتر خارجہ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں امریکی صدر ٹرمپ کی ٹویٹ پر پیدا ہونے والی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ اس کے علاوہ پاک امریکہ تعاون پر بھی بات چیت کی گئی۔