شام کی جنگ، سرحد پردہشت گرد فوج کے امریکی منصوبے پر ترکی کی تنقید

 
0
330

انقرہ جنوری 16(ٹی این ایس)شام میں جاری خانہ جنگی کے دوران اہم کردار ادا کرنے والے ممالک نے کرد اتحادی ملیشا پر مشتمل سرحدی سکیورٹی فورس تشکیل دینے کے امریکی منصوبے پر شدید تنقید کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ترکی کے صدر اسے دہشت فورس قرار دیتے ہوئے سیریئن ڈیموکریٹک فورس کی تربیت شروع ہونے سے پہلے ہی اس کا گلا گھوٹنے’ پر زور دیا۔ترکی نے کئی بار اتحادی افوج کی جانب سے سیریئن ڈیموکریٹک فورس کی مدد کی مخالفت کی ہے کیونکہ ایس ڈی ایف کی اکثریت کرد ملیشا وائی پی جی کے جنگجوؤں پر مشتمل ہے۔ترکی کرد ملیشا وائی پی جی کو کالعدم جماعت کردستان ورکرز پارٹی کا حصہ سمجھتا ہے، جو گذشتہ تین دہائیوں سے ترکی میں کرد علاقوں کی خودمختاری کے لیے تحریک چلا رہی ہے۔ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے کہا کہ امریکہ نے یہ تسلیم کیا کہ یہ ہماری سرحد پر ایک فوج تشکیل دینے جیسا ہے۔انھوں نے کہا کہ یہ ہمارے لیے ہے کہ ہم اس دہشت فوج کو بننے سے پہلے ہی اس کا گلہ گھونٹ دیں۔صدر اردگان نے کہا کہ ترکی کی افواج کی جانب سے شمالی مغربی شام کے کرد علاقوں میں آپریشن کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور یہ کسی بھی لمحے شروع ہو سکتی ہیں۔