سینچورین ٹیسٹ میں بھارت کو شکست کا سامنا

 
0
519

سینچورین، جنوری 17 (ٹی این ایس): بھارت کوساؤتھ افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے آخری روز 252رنز بنانا ہوں گے جبکہ ان کی 7وکٹیں ابھی باقی ہیں،کریز پر اسوقت پجارا 11اور پاٹیل 5رنز کے ساتھ موجود ہیں،اس سے قبل ساﺅ تھ افریقہ اپنی دوسری اننگ میں 258رنز بنا کرآﺅٹ ہوگئی تھی اور مہمان ٹیم کو جیتنے کے لئے 287رنز کا ہدف دیا تھا۔
ساﺅتھ افریقہ نے چوتھے دن کے کھیل کا آغازکیا تو 90رنز پر ان کو 2 وکٹوں کا خسارہ تھا ،144رنز کے مجموعے پر اے بی ڈیولرز80رنز بناکر آﺅ ٹ ہوگئے ،ان کے بعدآنے والے کھلاڑی ٹیم کے مجموعے میں کوئی خاطر خوااضافہ نہیں کر سکے اور پوری ٹیم 258رنز بناکر پویلین لوٹ گئی ،ان کی اننگ میں ڈیولرز کے 80رنز کے علاوہ،ڈین ایلگر کے 61،کپتان فاف ڈیو پلیس کے 48اور پھلیندرکے 26رنز نمایاں ہیں۔
بھارت کی جانب سے محمد شامی نے 4،بمرا نے 3 اور اشانت شرما نے2وکٹیں حاصل کی ۔
287رنز کے تعاقب میں بھارت کی جانب سے مرلی وجے اور لوکیش راہول نے کیا11کے مجموعے پر ہی وجے 9رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے،راہول بھی 4رنز بنانے کے بعد چلتے بنے۔کپتان ویرات کوہلی ایک بارپھر ناکام رہے اور 26کے مجموعے پر5رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے ،دن کے اختتام تک بھارت نے تین وکٹوں کے نقصان پر 35رنز بنائے کریز پر اس وقت چیتشور پجارا 11اورپرتھوی پاٹیل 5رنز کے ساتھ موجود ہیں