محکمہ ایکسائز نے ابرار الحق کی گاڑی سے جعلی نمبر پلیٹ اتارلی

 
0
464

لاہور، جنوری 17  (ٹی این ایس):  تحریک انصاف کے رہنما اور مشہور گلوکار ابرارالحق محکمہ ایکسائز کے کریک ڈاؤن کی زد میں آگئے۔ ابرارالحق ایبٹ روڈ پر اپنی گاڑی خود ڈرائیو کر کے جا رہے تھے اس دوران محکمہ ایکسائز نے ابرار الحق کی گاڑی سے جعلی نمبر پلیٹ اتارلی ۔بتایا گیاہے کہ گاڑی پر فرضی نمبر پلیٹ تھی جسے محکمہ ایسائز کی ٹیم نے موقع پر کاروائی کرتے ہوئے اٴْتار لیا۔ ابرارالحق کا کہنا تھا کہ یہ فرضی نمبر پلیٹ کچھ وجوہات کی بنا پر لگائی ہے تاہم محکمہ ایکسائز نے اس بات سے اختلاف ظاہر کرتے ہوئے معمول کے مطابق کاروائی کی اور وارننگ بھی جاری کی۔