چاہتے ہیں دنیا کے تمام خطوں سے لوگ امریکا آئیں ، ٹرمپ کا نیا یوٹرن

 
0
463

واشنگٹن جنوری 17(ٹی این ایس)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امیگریشن پالیسی کے حوالے سے یوٹرن لیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں دنیا کے تمام خطوں سے لوگ امریکا آئیں لیکن صحافی نے جب ان سے وضاحت چاہی تو ٹرمپ نے اسے وائٹ ہاؤس سے باہر نکلنے کو کہہ دیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس میں قازقستان کے صدر نورسلطان نذربایوف سے ملاقات کے بعد میڈیا بریفنگ میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ چاہتے کہ دنیا کے تمام خطوں سے لوگ امریکا آئیں ۔چند افریقی ممالک کے حوالے سے استعمال کیے گئے بے ہودہ الفاظ کے بارے میں صدر ٹرمپ نے ڈیموکریٹ سینیٹر ڈک ڈربن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ان کے بیان کو مکمل طور پر غلط انداز میں پیش کیا۔