سعودی فضائیہ نے داغے گئے حوثیوں کے بیلسٹک میزائل کوتباہ کردیا

 
0
342

ریاض جنوری 17(ٹی این ایس)سعودی فضائیہ نے یمن سے جازان کی جانب داغے گئے بیلسٹک میزائل کوتباہ کردیا۔سعودی ٹی وی کے مطابق حوثیوں کی جانب سے فائرکیے گئے میزائل کوفضامیں ناکارہ بنادیا، واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔سعودی میڈیا کے مطابق میزائل حملے کا جازان پر روزمرہ کی زندگی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا،اور ایئرٹریفک بھی معمول کے مطابق کام کرتا رہے گا۔سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کا کہنا تھا کہ حوثی باغیوں کو سعودی عرب پر حملے کے لیے میزائل فراہم کیے گئے ہیں۔انہوں نے ایران کے ساتھ جوہری معاہدے سے متعلق کہا کہ تہران کو یورینیم کو افزودہ کرنے سے روکنا چاہیے۔