ٹرمپ کے سابق چیف اسٹریٹجسٹ اسٹیو بینن کو گرینڈ جیوری کے سامنے پیشی کا حکم

 
0
371

واشنگٹن جنوری 17(ٹی این ایس)امریکا کے صدارتی انتخاب میں روس کی مبینہ مداخلت کے معاملے پر ٹرمپ کے قریبی ساتھی اسٹیو بینن کو گرینڈ جیوری کے سامنے گواہی دینے کا حکم دے دیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا کے صدارتی انتخاب میں روس کی مبینہ مداخلت کے معاملے پر ٹرمپ کے قریبی ساتھی اسٹیو بینن کو گرینڈ جیوری کے سامنے گواہی دینے کا حکم دے دیا گیا۔ادھر امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے تعینات اسپیشل کونسل روبررٹ میولر نے گزشتہ ہفتے ٹرمپ کے سابق چیف اسٹریٹجسٹ اسٹیو بینن کو طلب کیا تھا۔ اسٹیو بینن گزشتہ روز کانگریس کی انٹیلی جنس کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے لیکن انہوں نے سوالوں کے جواب دینے سے انکار کردیا اور وقفے کے دوران اجلاس چھوڑ کر چلے گئے۔ڈیموکریٹس ارکان نے الزام لگایا کہ وائٹ ہاوس کی ہدایت پر بینن نے کمیٹی سے عدم تعاون کا فیصلہ کیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم اسٹیو بینن نے تشکیل دی تھی، رواں سال اگست میں انہیں معطل کر دیا گیا تھا۔