آذربائیجان میں ترکِ منشیات کے ایک سنٹر میں آتشزدگی کے نتیجے میں 26 افراد مارے گئے

 
0
351

باکو مارچ 3(ٹی این ایس) آذربائیجان میں ترکِ منشیات کے ایک سنٹر میں آتشزدگی کے نتیجے میں 26 افراد مارے گئے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق حکام نے بتایا کہ دارالحکومت باکو میں واقع اس سنٹر میں یہ حادثہ گزشتہ ورز رونما ہوا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فائر بریگیڈ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا تاہم اس دوران کم ازکم 26 افراد ہلاک ہو گئے۔واقعہ کی وجوہات جاننے کی خاطر تفتیشی عمل شروع کر دیا گیا ۔