جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں گاڑی لیجانے روکنے پر پی ٹی آئی کی شیریں مزاری برہم

 
0
635

اسلام آبادجنوری 17(ٹی این ایس) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیشی کے دوران جوڈیشل کمپلیکس میں گاڑی لے جانے سے روکنے پر سیکیورٹی عملے پر برہم ہوگئیں۔بدھ کو پاکستان تحریک انصاف کے 3 ارکان اسمبلی اسد عمر، عارف علوی اور شیریں مزاری پی ٹی وی حملہ کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پہنچے۔شیریں مزاری کی گاڑی جب جوڈیشل کمپلیکس میں جانے لگی تو وہاں تعینات سیکیورٹی عملے نے ڈرائیور کو ایسا کرنے سے روک دیا۔ جس پر شیریں مزاری کو غصہ آگیا۔ انہوں نے وہاں موجود سیکیورٹی عملے کو کہا کہ نواز شریف کی گاڑیاں اندر جاسکتی ہیں تو ہماری کیوں نہیں۔