ڈی ایچ کیو وہاڑی کا نیا میڈیکل وارڈ شہید سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید کے نام سے منسوب 

 
0
578

وہاڑی جنوری 17 (ٹی این ایس) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی ہدایت پر وہاڑی کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز (ڈی ایچ کیو) ہسپتال کے نو تعمیر شدہ میڈیکل وارڈ کو پاک فوج کے شہید سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید کے نام سے منسوب کردیا گیا۔ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر شہید عبدالمعید کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایک پر وقار تقریب کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق نئے میڈیکل وارڈ کوشہید کے نام سے منسوب کرنا وہاڑی کیلئے ایک بڑا اعزاز ہے اور قوم دہشت گردوں کے عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پرعزم ہے۔یاد رہے کہ سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید گذشتہ سال 12 دسمبر کو جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہوگئے تھے۔