پاکستان کو اسرائیل سے دشمنوں کی طرح برتاﺅ نہیں کرنا چاہیے،اسرائیلی وزیراعظم

 
0
332

تل ایب،جنوری 20(ٹی این ایس): اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہاہے پاکستان کو اسرائیل سے دشمنوں کی طرح برتاﺅ نہیں کرنا چاہیے۔ایک انٹرویو میں اسرائیلی وزیراعظم نے کہاہے کہ وہ پاکستان کے دشمن نہیں ہیں لہٰذا پاکستان کو بھی ان سے دشمن کی طرح برتاﺅ نہیں کرنا چاہیے۔نیتن یاہو نے لائن آف کنٹرول سے متعلق بھارت موقف کی حمایت بھی کرڈالی۔ تاہم انہو ں نے واضح کیا کہ بھارت اور اسرائیل کے درمیان دوستی کسی ملک کے خلاف نہیں ہے۔