صدر ٹرمپ کا 6 مسلم اکثریتی ممالک پر سفری پابندی کا معاملہ پھر عدالت میں آگیا

 
0
493

واشنگٹن ،جنوری 20(ٹی این ایس):صدر ٹرمپ کا 6 مسلم اکثریتی ممالک پر سفری پابندی کا معاملہ پھر عدالت میں آگیا۔سپریم کورٹ پابندی کی قانونی حیثیت کا فیصلہ کرے گی۔گزشتہ ماہ ہائی کورٹ نے 6مسلم اکثریتی ممالک ایران ، شام ،یمن ، لیبیا ، صومالیہ اور چاڈ کے شہریوں کے امریکا میں داخلے کی پابندی پر عمل درآمد کی اجازت دی تھی۔ریاست ہوائی نے اس پابندی کو چیلنج کیا اور اب سپریم کورٹ اس پابند ی کا جائزہ لے گی کہ آیا یہ پابندی فیڈرل امیگریشن قانون کے مطابق ہے یا اس کے خلاف۔دلائل آئندہ ماہ سنے جائیں گے اور فیصلہ جون میں متوقع ہے۔سب سے پہلے سان فرانسسکو کی کورٹ آف اپیل نے پابندی کا اطلاق ہونے سے پہلے ہی اس پر عمل درآمد روک دیا تھا۔