سعودی عرب کے جازان ریجن میں 91 پیٹرول کی قلت

 
0
542

جازان،جنوری 20(ٹی این ایس):ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی عرب کے جازان ریجن کی 2 کمشنریوں صبیا اور بیش کے پیٹرول اسٹیشنوں پر 91 پیٹرول کی قلت کا مسئلہ پیدا ہوگیا۔ بعض اسٹیشنوں پر 95 بھی نہیں مل رہا ۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جمعہ کو پیٹرول اسٹیشنوں کو 95 مہیا کردیا گیا جبکہ بیشتر پیٹرول اسٹیشن 91 کے لئے منتظر ہیں۔ ابھی تک یہ پتہ نہیں چل سکا کہ اس قدر کمی کے حقیقی اسباب کیا ہیں۔