حکمران جماعت کے 20 باغی اراکین اسمبلی کا وزیراعلی گلگت بلتستان کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ، گورنر گلگت بلتستان کی اہلیہ اور فرزند نے بھی حمایت کر دی
گلگت، جنوری 20 (ٹی این ایس): بلوچستان کے بعد گلگت بلتستان میں بھی ن لیگ کی حکومت کی بساط لپیٹنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے بعد ن لیگ کی ایک اور حکومت کا تختہ الٹنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ بلوچستان کے بعد گلگت بلتستان میں بھی ن لیگ کی موجودہ حکومت ختم کرنے کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔
حکمران جماعت کے 20 باغی اراکین اسمبلی نے وزیراعلی گلگت بلتستان کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ گورنر گلگت بلتستان کی اہلیہ اور فرزند نے بھی وزیراعلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی حمایت کر دی ہے۔ گلگت بلستان کا نیا وزیراعلی بھی ن لیگ کا ہی ہوگا۔ تاہم نئے وزیراعلی کا تعلق ن لیگ کے باغی اراکین سے ہوگا۔