ترکی نے شا م میں فوجی کارروائی سے پیشگی آگاہ کیاتھا،امریکا

 
0
351

واشنگٹن جنوری 22(ٹی این ایس)امریکا کی سنٹرل کمان کے کمانڈر جنرل جوزف ووٹل نے کہا ہے کہ ترکی نے ان کے ملک کو عفرین میں فوجی کارروائی کے بارے میں مطلع کردیا تھا اور یہ علاقہ شام میں امریکی فوج کے دائرہ کار میں نہیں آتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ شامی شہر منبج میں ممکنہ فوجی کارروائی کے بارے میں انھیں مطلع نہیں کیا گیا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ شام میں داعش کے خلاف جنگ ابھی جاری ہے اور عفرین میں ترکی کے آپریشن سے داعش کے خلاف کوششوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔