پاکستان کابل ہوٹل حملے میں ملوث طالبان لیڈروں کو فوری گرفتار کرے، وائٹ ہاؤس

 
0
1580

واشنگٹن جنوری 23(ٹی این ایس):وائٹ ہاؤس نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ کابل ہوٹل پر حملے میں ملوث طالبان لیڈرز کو فوری طور پر گرفتار یا بے دخل کیا جائے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات وائٹ ہاؤس پریس سکریٹری سارا سینڈرز نے روزانہ پریس بریفنگ کے آغاز پر اپنے کلمات میں کہی۔ترجمان نے الزام عائد کیا کہ اِس طالبان گروپ کو پاکستانی سرزمین استعمال کرنے سے روکا جائے۔