کراچی ،جنوری 23(ٹی این ایس):کراچی کے علاقے ناردرن بائی پاس پر بس اور ٹرک کے درمیان تصادم میں 5 افراد جاں بحق اور 10 سے زائد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ناردرن بائی پاس کے قریب بس اور ٹرک میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جب کہ 10 سے زائد زخمی ہوگئے جس میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے لاشوں اور زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا جہابعض زخمیوں کی حالت تشویش ناکہے جس کے باعث اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا جارہا ہے۔پولیس کے مطابق حادثے کی وجہ نہیں معلوم ہوسکی تاہم تمام زاویوں سے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے












