ٹوکیومیں چارسال بعد ریکارڈ برفباری،ملازمین کو جلدی چھٹی دیدی گئی

 
0
2262

ٹوکیو جنوری23(ٹی این ایس)جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں 4سال کے بعد ریکارڈ برف باری، ٹرین سروس متاثر، پروازیں منسوخ، 16افراد زخمی ہوگئے، دفاتر سے ملازمین کو جلدی چھٹی دیدی گئی،ادھردوسری جانب جاپانی حکام نے شہریوں کو خبر دار کیا ہے کہ سڑکوں پر شدید برف کے باعث پھسلن ہوسکتی ہے لہٰذا ڈرائیونگ میں احتیاط کریں۔میڈیارپورٹس کے مطابق برف باری کے سبب ٹوکیو میں نظام زندگی درہم برہم ہوگیا، دفاتر سے ملازمین کو جلد چھٹی دے دی گئی جبکہ شدید برف باری کے سبب ٹرین سروس معطل ہوگئی بلکہ سڑکوں پر بھی شدید ٹریفک جام دیکھنے میں آیا،دوسری جانب مختلف واقعات میں 16افراد بھی زخمی ہوگئے۔جاپانی حکام کے مطابق پیر کی شام 6بجے تک 13سینٹی میٹر برف باری ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ توقع ہے کہ منگل کی صبح تک یہ برف باری30سینٹی میٹر تک ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب جاپانی حکام نے شہریوں کو خبر دار کیا کہ سڑکوں پر شدید برف کے باعث پھسلن ہوسکتی ہے لہٰذا ڈرائیونگ میں احتیاط کریں۔