شمالی کوریا جوہری میزائل پریڈ کے لیے نہیں بنا رہا،سی آئی اے

 
0
324

واشنگٹن جنوری 24(ٹی این ایس)امریکہ کے خفیہ ادارے سی آئی اے کے سربراہ مائک پومپیو نے کہا ہے کہ شمالی کوریا امریکہ کو خطرہ پہنچانے والی جوہری صلاحیت حاصل کرنے سے اب چند ماہ کے فاصلے پر ہے۔ اور شمالی کوریا کے حکمران کم یونگ ان ایک کامیاب میزائل تجربے کے بعد مزید تجربات کرنا بند نہیں کریں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق واشنگٹن میں امیریکن اینٹرپرائز انسٹیٹیوٹ میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ شمالی کوریا کو امریکہ پر جوہری میزائل داغنے سے روکنے کا عزم رکھتی ہے اور اس مقصد کے لییماضی کے برعکس مزید وسائل مختص کرنا ہوں گے۔انھوں نے شمالی کوریا سے متعلق اپنی پالیسی واضح کرتے ہوئے کہا کہ کم یونگ ان ایک کامیاب تجربہ کر کہ پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ اگلا قدم یہی ہو گا کہ مزید ہتھیار بنائے جائیں جو صرف آٹھ فروری (شمالی کوریا کی فوج کا دن) کی پریڈ کے لیے نہیں ہوں۔انہوں نے سی آئی اے کے چیف کے طور پر اپنے پہلے سال کے مکمل ہونے پرخطاب کرتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا کی یہ صلاحیت امریکہ کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے اور صدر ٹرمپ نے حکومت کو یہی ہدایت کی ہے کہ ایسا کرنے سے شمالی کوریا کو روکا جائے۔سی آئی اے کے سربراہ مائک پومپیو کا کہنا تھا کہ امریکہ کی پالسی یہی ہے کہ خطے کو ہمیشہ کے لیے جوہری ہتھیاروں سے پاک کر دیا جائے۔ اس خطرے کو مکمل ختم کیا جائے مگر اب یہی یہ مقاصد حاصل نہیں ہوئے۔ اور فی الحال مشن یہی ہے کہ ہم انہیں جوہری صلاحیت حاصل کرنے سے روکیں۔