کوئٹہ ،جنوری 24 (ٹی این ایس): بلوچستان سے مارچ 2018ء میں 11سینیٹرز اپنی چھ سالہ آئینی مدت پوری کرکے ریٹائر ہوجائیں گے 15 فروری سے 23فروری کے دوران سینیٹ کا آخری سیشن ہوگا سینیٹ کے انتخابات کے شیڈول کا اعلان 2فروری کو کیا جائے گا بلوچستان سے جو 11سینیٹرز ریٹائر ہورہے ہیں ان میں پیپلز پارٹی کے 4،بی این پی (عوامی ) ،جمعیت علماء اسلام ،پاکستان مسلم لیگ (ق )کے 2,2سینیٹرز اور عوامی نیشنل پارٹی کا ایک سینیٹر ریٹائر ہوگا ریٹائر ہونیوالے سینیٹروں میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹرسردار فتح محمد حسنی ،سینیٹر نوابزادہ سیف اللہ مگسی ،سینیٹر محمد یوسف ،سینیٹر روزی خان کاکڑ ،بی این پی (عوامی ) کے سینیٹر میر اسرار اللہ زہری ،سینیٹرنسیمہ احسان ،پاکستان مسلم لیگ ق کے سینیٹر سعید الحسن مندوخیل اور سینیٹر روبینہ عرفان جبکہ جمعیت علماء اسلام کے سینیٹر حافظ حمداللہ ،سینیٹر مفتی ستار اور عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹر داؤد خان اچکزئی شامل ہیں ریٹائر ہونیوالے سینیٹرز اپنی چھ سالہ مدت پوری کرینگے انکی جگہ11 نئے سینیٹرز صوبائی اسمبلی کی ارکان منتخب کرینگے سینیٹ الیکشن میں امیدواروں نے ارکان اسمبلی سے رابطے شروع کردیئے ہیں تاکہ سینیٹ کے انتخابات جو امکان ہے کہ 11مارچ کو ہونگے اس کیلئے ابھی سے ہی تمام معاملات طے کرلئے جائیں گے ۔