بادامی باغ ،تیز رفتار ٹرالی کی زد میں آکر 22سالہ نامعلوم نوجوان جاں بحق 

 
0
361
Deadly accident

لاہور،جنوری 24 (ٹی این ایس):بادامی باغ کے علاقے میں تیز رفتار ٹرالی کی زد میں آکر 22سالہ نامعلوم نوجوان جاں بحق ہو گیا جبکہ ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق بادامی باغ کے علاقے کھوکھر پنڈ کے قریب سڑک عبور کرتے ہوئے 22سالہ نامعلوم نوجوان ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکر شدید زخمی ہو گیا جبکہ ٹریکٹر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیازخمی کو فوری طبی امداد کے لیے ہپستال منتقل کیا یا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر شناخت نہ ہونے پر مردہ خانے منتقل کر دیا ۔