حکمران اقتدار کی مدت پوری ہونے پر ایک بار پھر عوام سے جھوٹے وعدے کررہے ہیں ٗ اعجاز احمد سوکھل

 
0
352

کامونکے جنوری 26(ٹی این ایس)پاکستان پیپلزپارٹی آئندہ الیکشن میں بھرپور کامیابیاں حاصل کرے گی حکمران اقتدار کی مدت پوری ہونے پر ایک بار پھر عوام سے جھوٹے وعدے کررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی سٹی کامونکے کے سینئر نائب صدر اعجاز احمد سوکھل اور جنرل سیکرٹری چوہدری محمد ناصر دھدرا نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ لاہور میں ہونیوالا پاکستان پیپلز پارٹی کا تاریخی جلسہ سیاست کا رخ تبدیل کر دے گا 5فروری کو کشمیر ڈے پر ہونیوالا موچی گیٹ لاہور میں جلسہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے جلسے کی یاد تازہ کر دے گا ۔ انہوں نے کہا کہ نااہل نواز شریف کی سیاست کا خاتمہ ہونیوالا ہے عوام کی نظریں اب مستقبل کے لیڈر بلاول بھٹو زرداری پر ہیں۔انہوں نے کہاکہ آنے والا وقت پاکستان پیپلز پارٹی کا ہے اور بلاول بھٹو زرداری ملک کے وزیر اعظم ہونگے موجودہ حکومت چند دنوں کی مہمان ہے مارچ سے پہلے حکومت کا خاتمہ یقینی ہے کارکن الیکشن کی تیاری کریں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 5فروری کو لاہور میں ہونیوالے پیپلز پارٹی کے جلسہ میں عوام کی بڑی تعداد شرکت کریگی۔