جولائی 2018میں ہونے والے عام انتخابات کے دوران پی ٹی آئی کا مقابلہ(ن) لیگ سے ہو گا ‘سردار آصف احمد علی

 
0
301

کھڈیاں خاص جنوری 26(ٹی این ایس)جولائی 2018میں ہونے والے عام انتخابات کے دوران پی ٹی آئی کا مقابلہ(ن) لیگ سے ہو گا جبکہ موجودہ صورت حال میں پیپلز پارٹی سندھ سے ہی سیٹیں نکال لے تو بڑی بات ہوگئی اور صوبائی سطح پر اسکی حکومت دیگر چھوٹی سیاسی جماعتوں سے اتحاد کرکے ہی بنے گئی مگر پیپلز پارٹی ادھر سے سولو فلائیٹ نہیں کر سکے گئی ان خیالات کا اظہار سابق وزیر خارجہ اور پی ٹی آئی کے مرکزی راہنما سردار آصف احمد علی نے معروف شخصیت حاجی اعظم اشرف کے ڈیرے پر این این آئی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے بتایا کہ آئندہ الیکشن مقررہ وقت پر ہوں گے اور پی ٹی آئی عمران خان کی قیادت میں ملک بھر سے اپنے امیدوار کھڑے کرے گی جبکہ اس بار پیپلز پارٹی سندھ تک ہی محدود رہے گی ہنگو کی حدود میں ہونے والے امریکی ڈوران حملہ پر تبصرہ کرتے ہو ئے سابق وزیر خارجہ نے بتایا کہ ہماری خارجہ پالیسی بہت کمزور ہے اور اسی لئے ہی امریکہ اور بھارت پاکستان پر دباؤ بڑھا رہے ہیں سفارتی سطح پر اہم اقدامات کرتے ہوئے دو ٹوک الفاظ میں ٹرمیپ انتظامیہ کو بتایا جائے کہ ان حملوں کی بدولت پیدا ہونے والی صورتحال پاک امریکہ تعلقات کو مذید کشیدہ کر دے گئی جبکہ امریکی صدر کو بر صغیر کی داخلی صورتحال کا صیح معنوں میں علم نہیں اس لیے وہ اپنی پر خطرناک پالیسی کو یہاں عملی جامہ پہنہا رہا ہے اور یہی چیز مستقبل میں پاکستان کو چین کے مذید نزدیک لاسکتی ہے ،پاک بھارت حالیہ جھڑپوں کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال پر سردار آصف احمد نے بتایا کہ انکی بدولت پاک بھارت کشیدگی میں اضافہ ہو چکا ہے امن امان کی صورتحال کو خراب کرنے اور تعلقات کو بھگاڑنے میں بعض بھارت پالیسی سازوں کا ہاتھ ہے جو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بحالی کی خواہش نہیں رکھتے ۔