پی سی بی کا پاکستان سپر لیگ تھری کی کڑی نگرانی کیلئے 2 انٹیگریٹی آفیسر تعینات کرنے کا فیصلہ 

 
0
306

لاہور جنوری 26(ٹی این ایس) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ تھری کی کڑی نگرانی کے لئے 2 انٹیگریٹی آفیسر تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل سیزن ٹو میں اسپاٹ فکسنگ کیس سامنے آنے کے بعد پی سی بی نے کھلاڑیوں کی کڑی نگرانی کا فیصلہ کیا ہے۔تاہم انٹیگریٹی آفیسرز کی تعیناتی کے ساتھ ساتھ پی سی بی کا اینٹی کرپشن یونٹ بھی اپنی نگرانی معمول کے مطابق جاری رکھے گا۔انٹیگریٹی آفیسر کی عارضی تعیناتی کے لیے تلاش شروع کردی گئی ہے جس کے لیے پی سی بی کی جانب سے اخبارات میں اشتہار بھی دیا جاچکا ہے۔اشتہار کے مطابق انٹیگریٹی آفیسر کے لیے ریٹائرڈ آرمی افسران کو ترجیح دی جائے گی جبکہ اس سلسلے میں انٹیلی جنس کا کورس کرنے والوں کو بھی فوقیت دینے کا امکان ہے۔پی ایس ایل سیزن تھری کا آغاز اگلے ماہ 22 فروری سے ہوگا، جس کے میچز متحدہ عرب امارات، لاہور اور کراچی میں کھیلے جائیں گے۔