چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی سربراہی میں نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس

 
0
4553

اسلام آباد جنوری 26(ٹی این ایس)قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال کی سربراہی میں نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں قومی اور بین الاقوامی این جی اوز کو مبینہ طور پر ملنے والے فنڈز میں خوردبرد اور ان فنڈز کا قانون کے مطابق مناسب استعمال نہ ہونے کی رپورٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دیا تاکہ اس بات کا تعین کیا جا سکے کہ این جی اوز کو ملنے والے فنڈز میں خوردبرد کی جو شکایات ملی ہیں ان میں کتنی صداقت ہی اور متعلقہ تمام این جی اوز کا آڈٹ جو کہ قانون کے مطابق ضروری ہے ہوا ہے یا نہیں ۔چیئرمین نیب نے وزارت اقتصادی امور، وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ سے خصوصاً پی ایف او ڈبلیو اے این جی او کو سی ڈی اے سے ملنے والے پلاٹ اور اس کو مبینہ طور پر غیر قانونی طور پر کوڑیوں کے دام ایک نجی سکول کے مالک کو دینا اور سی ڈی اے کی مبینہ خاموشی کی رپورٹ طلب کی ہے۔ انہوں نے مزید ہدایت کی ہے کہ کسی بھی این جی او کے کام میں کوئی رکاوٹ پیدا کرنا مقصود نہیں بلکہ یہ دیکھنا ہے کہ مذکورہ (این جی او) کے اقدامات قانون کے مطابق ہیں یا چگونہ؟