ہالینڈ میں نامعلوم حملہ آور کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ، دو زخمی

 
0
312

ایمسٹرڈیم جنوری 27(ٹی این ایس)ہالینڈ کے دارالحکومت ایمسٹرڈیم میں پولیس کے مطابق ایک شخص کی فائرنگ سے ایک ہلاک اور دو افراد زخمی ہوگئے۔عرب ٹی وی کے مطابق پولیس نے دارالحکومت ایمسٹرڈیم میں دو مشتبہ افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کیے ہیں۔ ان کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور دو زخمی بتائے جاتے ہیں۔ذرائع کا کہنا تھا کہ مقتول شخص مراکشی نڑاد بتایا جاتا ہے۔ پولیس نے واقعے کے دہشت گردی کے پہلو کو مسترد کردیا ہے۔پولیس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ زخمی ہونے والیتین افراد میں سے ایک اسپتال میں دم توڑ گیا۔ یہ واقعہ ایمسٹرڈیم میں شاہراہ گروٹ فیٹنبور گگرچارٹ پر پیش آیا۔ پولیس مشتبہ حملہ آورکی تلاشی جاری رکھے ہوئے ہے۔