جرمنی میں حکومتی سازی کے لیے دوبڑی جماعتوں کے مذاکرات کا باقاعدہ آغاز

 
0
310

برلن جنوری 27(ٹی این ایس)انتخابات کے چار ماہ بعد جرمنی میں حکومت سازی کے لیے دو سب سے بڑی جماعتوں کے درمیان حکومت سازی کے لیے باقاعدہ مذاکرات کا آغاز ہو گیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس کی سب سے بڑی وجہ تو ظاہر ہے کہ ستمبر میں ہونے والے انتخابات میں کسی بھی سیاسی جماعت کی فیصلہ کن برتری حاصل کرنے میں ناکامی ہے۔ گرینڈ کولیشن کا مطلب ہے کہ انتخابات کے نتیجے میں سب سے زیادہ ووٹ یا نشستیں حاصل کرنے والی دو سب سے بڑی سیاسی جماعتوں کے درمیان اتحاد۔ موجودہ صورت میں یہ گرینڈ کولیشن میرکل کی جماعت سی ڈی یو اور اس کی حلیف جماعت سی ایس یو کا سوشل ڈیموکریٹک پارٹی ایس ڈی پی کے ساتھ ممکنہ اتحاد ہے۔ رہا سوال ماضی میں گرینڈ کولیشن کا تو جی بالکل سابقہ حکومت بھی جرمنی میں نئے سیاسی نظام اپنائے جانے کے بعد کی تیسری گرینڈ کولیشن تھی۔ اور اس سے قبل 1960ء اور 2000ء کی دہائیوں میں ایسا ہو چکا ہے۔جرمنی میں پارلیمانی انتخابات گزشتہ برس 24 ستمبر کو ہوئے تھے تاہم ابھی تک یورپ کی اس سب سے بڑی معیشت میں نئی حکومت کا قیام عمل میں نہیں آ سکا۔ ایک اتحادی حکومت کے قیام کے لیے اب جرمنی کی دو سب سے بڑی سیاسی جماعتوں کے درمیان باقاعدہ بات چیت کا آغاز ہو گیا ہے۔