عمران خان کی طرف سے سرکاری ہیلی کاپٹرز کا72 گھنٹے مفت استعمال

 
0
12646

خیبر پختونخوا حکومت نے 21 لاکھ روپے کی رقم ادا کی، یہ سفر پرائیوٹ ہیلی کاپٹرز میں کئے جاتے تو ان کے اخراجات کروڑوں روپے بنتے تھے
اسلام آباد ،جنوری 29(ٹی این ایس): چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے خیبرپختونخوا حکومت کے دو ہیلی کاپٹرز کا دل کھول کر مفت استعمال کرتے ہوئے ان پر 74 گھنٹے تک سفر کیا ۔

نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے خیبرپختونخوا حکومت کے زیر استعمال دو ہیلی کاپٹر کا دل کھول کر مفت استعمال کرتے ہوئے اس پر مجموعی طور پر 74گھنٹوں تک کا سفر کیا ۔عمران خان متعدد بار ہیلی کاپٹرز کے ذریعے بنی گالہ سے پشاور، کوہاٹ ،مردان ،بٹگرام ،چکدرہ ،ایبٹ آباد،ہری پور ،چترال ،سوات اورنتھیاگلی کے سفر کئے ۔ عمران خان کے ہیلی کاپٹر کے اخراجات کی مد میں خیبر پختونخوا حکومت نے 21 لاکھ روپے کی رقم ادا کی اگر یہ سفر پرائیوٹ ہیلی کاپٹرز میں کئے جاتے تو ان کے اخراجات کروڑوں روپے بنتے تھے ۔