کوہاٹ ،میڈیکل کی طالبہ کے قتل کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل، ملزم کے ممکنہ بیرون ملک فرار ہونے پر ایف آئی اے کو الرٹ جاری کردیا گیا ہے، ڈی ایس پی کوہاٹ

 
0
317

کوہاٹ،جنوری  30 (ٹی این ایس):کوہاٹ میں قتل ہونیوالی میڈیکل تھرڈ ایئر کی طالبہ کے قتل کی تحقیقات کے لئے انکوائری کمیٹی تشکیل تشکیل دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی خیبر پختونخوا صلاح الدین محسود کے حکم پر کوہاٹ میں قتل ہونیوالی ایبٹ آباد میڈیکل کالج میں زیر تعلیم ایم بی بی ایس تھرڈ ایئر کی طالبہ عاصمہ رانی کے قتل کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔

عاصمہ رانی کو رشتے سے انکار پر مجاہد اللہ نامی شخص نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا جس کا اظہار عاصمہ نے اپنے ویڈیو بیان میں بھی کیا تھا۔مقتولہ کے والد نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کی بیٹی کا قاتل تحریک انصاف کے ضلعی صدر کا بھتیجا ہے۔ڈی ایس پی کوہاٹ کا کہنا ہے کہ ملزم کے ممکنہ بیرون ملک فرار ہونے پر ایف آئی اے کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور رشتے داروں سے بھی پوچھ گچھ کی گئی ہے۔یاد رہے کہ مجاہد اللہ آفریدی نامی شخص نے چھٹیوں پر اپنے گاؤں آئی ہوئی ایم بی بی ایس تھرڈ ایئر کی طالبہ عاصمہ رانی پر ہفتے کے روز فائرنگ کی تھی جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے گزشتہ روز دم توڑ گئی تھی۔