پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی ،100انڈیکس میں 224پوائنٹس کی کمی

 
0
323

کراچی ، جنوری 30 (ٹی این ایس): پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کے روز مندی کا رجحان رہا اور100انڈیکس میں 224پوائنٹس کی کمی آئی ۔تفصیلات کے مطابق آج کاروبار کے دور ان پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان رہا اور کے ایس ای 100انڈیکس 224پوائنٹس کی کمی کے بعد 44ہزار 233پوائنٹس کی سطح پر آگیا ۔

آج کاروبار کے دوران 7کروڑ 18لاکھ 95ہزار 440شیئر ز کا لین دین ہوا جن کی مارکیٹنگ ویلیو 6ارب 2کروڑ90لاکھ 24ہزار 979روپے کا تھی ۔