وزیرِ داخلہ کی زیرِ صدارت اجلاس، اسڑیٹ کرائم روکنے، چینی باشندوں کو تحفظ، جرائم اور گاڑیوں کے ریکارڈ کے لئےقومی ڈیٹا بیس تشکیل دینے اور موبائل فونز کی چوری کے خلاف خصوصی سافٹ وئیر تیار کروانے کی ہدایات

 
0
535

اسلام آباد ، جنوری 30 (ٹی این ایس): وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال کی صدارت میں امن و امان کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقدہوا جس میں سول انتظامیہ ، اسلام آباد پولیس نے شرکت کی۔

وزیر داخلہ نےدارالحکومت میں سٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لئے اقدامات تیز کرنے کی ہدایات کی ۔

انھوں نےکہا کہ اسلام آباد میں مقیم چینی باشندوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے

وزیرِ داخلہ نے جرائم اور گاڑیوں کے ریکارڈ کے لئےقومی ڈیٹا بیس تشکیل دینے کے علاوہ موبائل فونز کی چوری کے انسداد کے لیے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے خصوصی سافٹ وئیر تیار کروانے کی بھی ہدایت کی۔