انفرادی واقعات کو خیبرپختونخوا پولیس کا چہرہ بنا کر پیش کرنے کی کوشش کی گئی ، خیبرپختونخوا پولیس کے خلاف منظم مہم شروع کی گئی: فواد چوہدری

 
0
347

کراچی میں 440مقابلے رائو انوار نے کرائے،کسی کو پتہ ہی نہیں کہ وہ کہاں ہے ، خیبرپختونخوا میں ایک مقابلہ بھی نہیں ہوا،7فروری کو مشال قتل کیس کا فیصلہ سنایا جانا ہے، پریس کانفرنس

اسلام آباد، جنوری 31 (ٹی این ایس):پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ انفرادی واقعات کو خیبرپختونخوا پولیس کا چہرہ بنا کر پیش کرنے کی کوشش کی گئی،، خیبرپختونخوا پولیس کے خلاف منظم مہم شروع کی گئی، جس کا سرغنہ ایک میڈیا گروپ ہے،کراچی میں 440مقابلے رائو انوار نے کرائے،کسی کو پتہ ہی نہیں کہ وہ کہاں ہے جبکہ خیبرپختونخوا میں ایک مقابلہ بھی نہیں ہوا،7فروری کو مشال قتل کیس کا فیصلہ سنایا جانا ہے۔

بدھ کوپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی رولنگ پارٹی ہے، خیبرپختونخوا پولیس کے خلاف منظم مہم شروع کی گئی، جس کا سرغنہ ایک میڈیا گروپ ہے،انفرادی واقعات کو خیبرپختونخوا پولیس کا چہرہ بنا کر پیش کرنے کی کوشش کی گئی، خیبرپختونخوا پولیس کی آج پاکستان کی افواج تعریفیں کر رہی ہے جس بہادری سے پولیس نے دہشت گردوں کا سامنا کیا ہم اسے سلام پیش کرتے ہیں، چیف جسٹس نے کہا کہ ہم نے سنا تھا کہ پولیس بہتر ہوئی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ چیف جسٹس کو یقین دلاتے ہیں کہ انہوں نے جو خیبرپختونخوا پولیس بارے سنا وہ درست تھا، کراچی اور قصور کے واقعات پر آرمی چیف سے اپیل کی گئی، جبکہ خیبرپختونخوا کے مردان اور کوہاٹ واقعہ پر لوگ خیبرپختونخوا کی پولیس کو دیکھتے ہیں،جو چیزیں اچھی ہو رہی ہیں ان کی تعریف کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ 7فروری کو مشال قتل کیس کا فیصلہ سنایا جانا ہے، کراچی میں 440مقابلے رائو انوار نے کرائے،کسی کو پتہ ہی نہیں کہ وہ کہاں ہے جبکہ خیبرپختونخوا میں ایک مقابلہ بھی نہیں ہوا۔