رینجرز کی شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں،4 ملزمان گرفتار

 
0
327

کراچی ، جنوری 31 (ٹی این ایس): پاکستان رینجرز (سندھ) نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق گلبرگ کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم خرم عرف ظفر صدیقی کو گرفتار کیا جس کا تعلق ایم کیو ایم (لندن) سے ہے۔ ملزم ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری سمیت جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔

سعود آباد کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم سیف اللہ عرف سیفو کو گرفتار کیا ملزم بھتہ خوری سمیت جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔ میمن گوٹھ کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم اویس احمد کو گرفتار کیا ملزم ڈکیتی سمیت جرائم کی متعددوارداتوں میں ملوث ہیں۔ عوامی کالونی کے علاقے میں رینجرز نے اسنیپ جیکنگ کے دوران ملزم خالد خان عرف چنچنا کو گرفتار کیا ملزم جرائم کی متعددوارداتوں میں ملوث ہے۔ ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن اور مسروقہ سامان بھی برآمد کر لیا ہے۔ ملزم کو قانونی چارہ جوئی کے لئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔