لبنانی حزب اللہ نے شام سے اپنی فورسز کا بڑا حصّہ واپس بلا لیا ،اسرائیل کا دعویٰ

 
0
5185

تل ابیب فروری 1(ٹی این ایس) اسرائیلی سکیورٹی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ لبنانی حزب اللہ نے شام سے اپنی فورسز کا بڑا حصّہ واپس بلا لیا ہے اور وہ جنوبی لبنان میں 240 دیہات میں اسرائیل کے ساتھ جنگ کی تیاری کر رہی ہے۔ غیرملکی خبرساں ادارے سے بات چیت میں اسرائیلی سیکورٹی حکام نے بتایاکہ حزب اللہ کو ممکنہ طور پر ایسے جدید ترین اسلحے اور ریڈار نظام فراہم کر دیے گئے ہیں جن کے بارے میں اسرائیل کو کچھ معلوم نہیں ہے۔ اسرائیلی فضائیہ اس مفروضے کے ساتھ تصرف کر رہی ہے کہ حزب اللہ ایسی قدرت رکھتی ہے کہ فضاؤں میں اسرائیل کے مطلق کنٹرول کو نقصان پہنچائے۔ حزب اللہ مشقوں میں اسی چیز کی تربیت حاصل کر رہی ہے۔