آسیہ اندرابی کوگرفتار کرنے کیلئے بھارتی پولیس کا چھاپہ،گھر پر نظربند کردیاگیا

 
0
370

سرینگر فروری 1(ٹی این ایس) مقبوضہ کشمیرمیں دختران ملت جموں وکشمیر نے بھارتی پولیس کی طرف سے پارٹی کی سربراہ آسیہ اندرابی کی گرفتاری کیلئے انکی رہائش گاہ پر چھاپے اور انہیں گھر میں نظربندکرنے کی شدید مذمت کی ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پارٹی کی طرف سے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ گزشتہ روز پولیس نے آسیہ اندرابی جو شدید علیل ہیں کی گرفتاری کیلئے انکی رہائش گاہ پر چھاپہ ماراتاہم انکی ساتھی فہمیدہ صوفی نے پولیس کے ساتھ شدید مذاحمت کی جس کے بعد انہیں گھر میں ہی نظربند کردیاگیا ہے ۔ فہمیدہ صوفی کے مطابق آسیہ اندرابی شدید علیل ہیں اور اسکے باوجود پولیس انہیں گرفتار
کرنے پر تلی ہوئی ہے ۔ انہوں نے کشمیری عوام سے آسیہ اندرابی کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل کی ہے ۔