ماضی کے مقابلے میں مسلم لیگ (ن) کے دور میں پاکستان روشن پر امن اور معاشی طور مضبوط ہوچکا ہے‘چوہدری مشتاق گل

 
0
260

سرگودہا فروری 1( ٹی این ایس) ماضی کے مقابلے میں مسلم لیگ (ن) کے دور میں پاکستان روشن پر امن اور معاشی طور مضبوط ہوچکا ہے توانائی کے منصوبوں کو جس تیز رفتاری کے ساتھ مکمل کیا گیا ہے پاکستان کی 70سالہ تاریخ میں اس کی کوئی مثال نہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن مینارٹی ونگ سرگودہا کے ضلعی صدر چوہدری مشتاق گل نے اپنی رہائش گاہ پر ایک اقلیتی وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہو ں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے انتہائی مختصر مدت میں توانائی منصوبے مکمل کئے ہیں اور لوڈشیدنگ ماضی کا حصہ بن چکی ہے توانائی منصوبے کم لاگت میں شفاف ترین طریقے سے مکمل کئے گئے ماضی کی حکومتوں نے توانائی منصوبوں کے حوالے سے قوم کے ساتھ سنگین مذاق کیا سابق حکمرانوں نے مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کرکے ملک کو اندھیروں میں ڈبوئے رکھا انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان اور اس کی ٹیم میں شامل ناکام سیاست دان مل کر بھی مسلم لیگ ن کو سیاسی عمل سے آؤٹ نہیں کر سکتے ۔