پیر آف سیال شریف حمیدالدین سیالوی نے ختم نبوت کانفرنسز کے شیڈول کا اعلان کر دیا

 
0
329

سرگودھا فروری 1( ٹی این ایس) پیر آف سیال شریف حمیدالدین سیالوی نے ختم نبوت کانفرنسز کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ذرائع کے مطابق پیر آف سیال حمیدالدین سیالوی کی زیرصدارت مشائخ وعظام کے اجلاس میں ختم نبوت کانفرنسوں کے انعقاد کے پروگرام کو حتمی شکل دے کر شیڈول طے کیا گیا جس کے بعد ختم نبوت کانفرنسز کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا جس کے مطابق 5 فروری کو جھنگ،11 فروری کو گجرات،18 فروری کو امین پور جھنگ،25 فروری کوکوٹ شاکر چاندنہ،4 مارچ کو کوٹ واساوا،11 مارچ کو شاہ جیونہ،25 مارچ کو منگوآنہ،11 اپریل کو سرکلاں چکوال،18 اپریل کو دھنوالہ میں ختم نبوت کانفرنس ہوں گئیں۔جن سے علمائے کرام اور دیگر خطاب کریں گے۔ حمیدالدین سیالوی نے کہا کہ تحفظ ختم نبوت پر ہمارا موقف دو ٹوک ہے۔ حکومت نے بارباردھوکہ دیا،مزیددھوکہ نہیں کھائیں گے۔انہوں نے جمعرات کی دوپہر سیال شریف میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف خود سیال شریف آئیہم نیانہیں نہیں بلوایا تھا ہم اج بھی اپنیمطالبات پرقائم ہیں۔اب احتجاج اور لاک ڈاؤن کے آپشن کا انحصار حکومت پنجاب کے اپنے رویہ پر ہے۔ وزیراعلی کے کہنے پر کمیٹی بنائی لیکن اس چھ رکنی کمیٹی کے سامنے تاحال رانا ثنا اللہ کے پیش نہ ہونے پر شدید مایوسی ہوئی ہے۔انہوں نے اعلان کیا کہ وزیر اعلیٰ سے ملاقات کے بعد لاک ڈاؤن کی کال مشروط طور پر واپس لے لی گئی۔پیر سیال نے کہا کہ دنیا کے سارے خزانوں سے بھی مجھے خریدا نہیں جاسکتا۔ میں اپنے موقف پر قائم ہوں اور مرتے دم تک قائم رہوں گا۔اگر میں ایک سیٹ یا کسی دنیاوی فائدے کی خاطر اپنے موقف سے پیچھے ہٹ گیا تو اپنے آباء کو کیا منہ دکھاؤں گا۔انہوں نے بتایا کہ آئندہ انتخابات میں کسی بھی ایسی پارٹی سے اتحاد نہ ہو گا جو ختم نبوت قانون پر کمزور ی دکھائے گی۔ ن لیگ نے ہمارے مطالبات پر غور نہ کیا تو اگلے انتخابات میں انہیں نتائج بھگتنا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اوقاف کی جانب سے دربار کو تحویل میں لیے جانے کی دھمکی سے ہمیں نہیں ڈرایا جا سکتا۔ 5 فروری کو جھنگ میں کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا اور کانفرنسز کا سلسلہ جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ اگر رانا ثنا اللہ جی وضاحت سے اگر کمیٹی مطمئن نہ ہوئی تو پھر وزیر اعلیٰ پنجاب سے رانا ثنا اللہ کے استعفیٰ پر عملدرآمد کروانے کا کہا جائے گا۔